عنوان: بچہ فوت ہوجانے کے بعد عقیقہ کرنا(5604-No)

سوال: میرا ایک نو مولود بچہ تھا، جو چند دن پہلے فوت ہوگیا ہے، کیا میں اس کا عقیقہ کرسکتا ہوں؟

جواب: واضح رہے کہ زندہ بچہ کا عقیقہ کرنا مستحب ہے، بچہ فوت ہوجانے کے بعد عقیقہ کرنا مستحب نہیں ہے، البتہ اگر محض مغفرت کی حرص اور شفاعت کی امید میں عقیقہ کیا جائے اور اس کو مستحب سمجھ کر نہ کیا جائے، تو اس کی شریعت میں گنجائش معلوم ہوتی ہے، جیسے کوئی شخص اپنے اوپر فرض شدہ حج کی وصیت کیے بغیر فوت ہوجائے، اور کوئی وارث مغفرت کی امید کرتے ہوئے، اس کی طرف سے اپنے خرچہ سے حجِ بدل کرلے، تو اللہ تعالی سے امید ہے کہ وہ اسے قبول فرما لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فیض الباری: (337/4، ط: رشیدیة)
إن الغلام مرتهن بعقيقته “ وأجود شروحه ماذكره أحمد ، وحاصله: أن الغلام إذا لم يعق عنه ، فمات لم يشفع لوالدايه، ثم إن الترمذي أجاز بها إلى يوم إحدى وعشرين، قلت: بل يجوز إلى أن يموت، لمارأیت فی بعض الروايات أن النبي صلى الله عليه وسلم عق عن نفسه بنفسه .

الفتاوی التاتارخانیة: (667/3، ط: مکتبة فاروقیة)
ومن مات وعليه فرض الحج ولم يوص به، لم يلزم الوارث أن يحج عنه ، وإن أحب أن يحج عنه حج، وأرجو أن يجزيه إن شاء الله تعالى.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2310 Nov 07, 2020
bacha faut hojaanayka y bad aqiqa karna, Performing aqeeqah after the death of a child

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Fosterage

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.