سوال:
رہنمائی فرمائیں کہ تقدیر، قسمت اور نصیب میں کیا فرق ہے؟ کیا تینوں کے معنی ایک ہی ہیں؟
جواب: تقدیر، قسمت اور نصیب یہ تینوں الفاظ ایک دوسرے کے مترادف ہیں اور عام طور پر ایک ہی معنی میں بولے جاتے ہیں۔ لفظ تقدیر کے لغوی معنی اندازہ، مقدار، قسمت، نصیب اور بخت وغیرہ کے آتے ہیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی