سوال:
مفتی صاحب ! ایک بہن جس کی سرجری ہوئی ہے، وہ ماہواری میں بھی ہے، سرجری کے بعد کچھ دنوں تک نہا نہیں سکتی، پاک ہونے کا وقت بھی وہی ہے، تو کیا وہ حیض کی ناپاکی سے نہائے بغیر تیمم کر کے نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر عورت حیض یا نفاس سے پاک ہوجائے، لیکن وہ کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو کہ وہ پانی سے غسل نہ کر سکتی ہو، یا نہانے سے مرض بڑھنے یا ہلاکت کا اندیشہ ہو، تو ان تمام صورتوں میں وہ تیمم کرلے، البتہ غسل کے لیے غسل کی نیت سے تیمم کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندیة: (28/1)
"وإذا خاف المحدث إن توضأ أن يقتله البرد أو يمرضه يتيمم، هكذا في الكافي. واختاره في الأسرار.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی