عنوان: ایزی لوڈ کرنے پر کمپنی کی طرف سے ملنے والے ریچارج بونس٬ فری منٹس اور ایم بیز (mbs)کے استعمال کا حکم(5714-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ ہم موبائل میں ایزی لوڈ کرواتے ہیں تو ہمیں ریچارج بونس ملتا ہے، کبھی فری منٹس ملتے ہیں، کبھی فری ایم بی ملتے ہیں تو کیا اس طرح لینا درست ہے؟ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بات ہے کہ ہم جو پیکج کرواتے ہیں، اس میں کال سیٹ اپ چارجز 15 پیسے بھی لگتے ہیں، بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ پیکیج کے باوجود بیلنس نہیں ہوتا تو پیکج سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے، آیا اس طرح کا پیکج کرانا سود تو نہیں ہے؟

جواب: 1) ایزی لوڈ کروانے کی وجہ سے کمپنی کی طرف سے کسٹمر کو ریچارج بونس، فری منٹس یا ایم بیز (mbs) دینا کمپنی کی طرف سے ایک اضافی سہولت اور تبرع ہے، لہذا انہیں اپنے استعمال میں لانا جائز ہے، بشرطیکہ فری منٹس یا ایم بیز (mbs) ملنا اکاؤنٹ میں مخصوص رقم جمع کرانے کے ساتھ مشروط نہ ہو، چنانچہ اگر ایزی لوڈ کرنے پر فری منٹس یا ایم بیز ملنے کیلئے اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنا مشروط ہو تو پھر انہیں استعمال کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ قرض پر نفع لینے کی صورت ہے، جسے حدیث مبارکہ میں سود قرار دیا گیا ہے۔
2)پیکج کی صورت میں کمپنی کی طرف سے کال سیٹ اپ چارج کے نام سے 15 پیسے کاٹنا سود کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ سروس چارجز ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مصنف ابن أبي شیبۃ: (648/10، ط: بیروت)
"کل قرض جر منفعۃ فہو ربا"

رد المحتار: (395/7، ط: زکریا)
"كل قرض جر نفعًا حرام أي إذا کان مشروطًا"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1966 Nov 17, 2020
easyload karne par company ki taraf se milnay waly recharge bonus free minutes or MBS kay istimaal ka hukum, Order to use the recharge bonus, free minutes and mbs received by the company on easy load.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.