عنوان: ساڑھے چار تولے سونے پر زکوۃ(5745-No)

سوال: میرے پاس تقریباً ساڑھے چار تولہ سونا ہے، میں اس کی زکاۃ نہیں ادا کرتی، لیکن میرے خیال سے اس کی زکاۃ فرض ہے، کیونکہ اس کی مالیت باون تولے چاندی سے زیادہ ہے، برائے مہربانی آ پ میرے مسئلے کا حل بتائیں۔

جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کی ملکیت میں فقط ساڑھے چار تولہ سونا ہو، اور اس کے ساتھ چاندی، نقد روپیہ یا دیگر کوئی قابلِ زکوۃ چیز نہ ہو، تو چونکہ یہ سونے کا مکمل نصاب نہیں ہے، اس لیے صرف ساڑھے چار تولہ سونے پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب زکوٰۃ المال، 295/2، ط: سعید)

نصاب الذہب عشرون مثقالاً فما دون ذٰلک لا زکاۃ فیہ، ولو کان نقصاناً یسیرا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1509 Nov 18, 2020
sare char / four and half / 4 tola / tole sone / sona / gold par zakat , Zakat on four and half tola / carat of gold

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.