سوال:
سوال یہ ہے کہ میرا ایک بھائی ہے، جو شکار کرنے کا انتہائی شوقین ہے، ہفتے میں ایک بار شکار کے لئے جاتا ہے، اور کئی جانور شکار کرکے لاتا ہے، کیا نشانہ بازی کے لیے اور شوق کے لیے شکار کی اجازت ہے؟
جواب: اگر حلال جانوروں کا گوشت کھانا مقصود ہو، تو شکار کرنا مباح ہے، البتہ شوق پورا کرنے کے لیے یا محض کھیل کود، نشانہ بازی یا جانوروں کو تکلیف پہنچانے کے لیے شکار کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفقه الاسلامی و ادلته: (692/3)
واجمع العلماء على اباحة الاصطياد والاكل من الصيد، و يكره الصيد لهوا، لانه عبث...الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی