عنوان: صحیح بات پر قسم کھانا اور اس پر قائم رہنا(5767-No)

سوال: ہم پچاس ساتھی ایک کمپنی میں ملازم ہیں، کمپنی والے ہمارا حق صحیح طور پر ادا نہیں کرتے ہیں، ہم ساتھیوں نے مل کر قرآن کی قسم کھائی کہ اپنے حق کی خاطر لڑیں گے، اور کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، میں اس بارے میں اپنے ساتھیوں کا ساتھ نہ دے سکا، تو کیا میرے ذمہ قسم کا کفارہ ہے؟

جواب: کمپنی والوں سے اپنے صحیح حق کا مطالبہ کرنا جائز ہے، اور اگر کوئی شخص کسی صحیح بات پر قسم کھالے، تو اس قسم کو پورا کرنا چاہیے، اگر نہ کرسکے، تو اس کے ذمہ قسم کا کفارہ واجب ہوتا ہے، اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے، یا دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک جوڑا کپڑا پہنائے، اگر اس کی استطاعت نہ ہو، تو تین دن کے مسلسل روزے رکھے،
اور اگر کمپنی والوں سے غلط بات کا مطالبہ کیا گیا ہو، اور اس پر قسم کھائی گئی ہو، تو وہ مطالبہ جائز نہیں ہے، اور قسم کو توڑ کر کفارہ ادا کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (316/4، ط: دار الکتاب الاسلامی)

(قوله: ومن حلف على معصية ينبغي أن يحنث) بيان لبعض أحكام اليمين وحاصلها أن المحلوف عليه أنواع: فعل معصية، أو ترك فرض فالحنث واجب وهو المراد بقوله ينبغي أن يحنث أي يجب عليه الحنث لحديث البخاري عن عائشة عن النبي - صلى الله عليه وسلم - «من نذر أن يطيع الله فليطعه ومن نذر أن يعصي الله فلا يعصه» .
وحديث البخاري أيضا «وإذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها فأت الذي هو خير وكفر عن يمينك»۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1151 Nov 19, 2020
sahi bat par / per qasam khana or / aur us par qain rehna, To swear by what is right and stick to it

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.