سوال:
السلام علیکم،
مفتی صاحب ! آج کل مختلف app کے ذریعے خریداری کرنے سے کیش بیک کی سہولت ملتی ہے، مثال کے طور پرsavyour app اور ایسی دوسری ایپ وغیرہ، کیا ایسے کیش بیک کو استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب: مذکورہ صورت میں ایپ (app) کے ذریعے خریداری کرنے پر متعلقہ ادارے کی طرف سے کیش بیک (cash back)کی سہولت گاہک کیلئے ہدیہ (gift) ہے٬ جو اسے مزید خریداری کی ترغیب دینے کی خاطر دیا جاتا ہے٬ لہذا اسے استعمال کرنا جائز ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فقه البیوع: (803/1)
"یجوز للمتعاقدین ان ینعقدا علی الزیادۃ او الحط فی الثمن بعد انجاز العقد٬ کما یجوز ان یتفقا علی الزیادۃ فی المبیع٬ وان الزیادۃ والحط یلحقان باصل العقد عند الحنفیۃ٬ کان البیع وقع علی قدر الحاصل بعد الزیادہ والحط"
بحوث في قضایا فقہیة معاصرة: (235/2، ط: مکتبة دار العلوم کراتشی)
" إن مثل ہذہ الجوائز التي تمنح علی أساس عمل عملہ أحد لا تخرج عن کونہ تبرعاً وہبةً؛ لأنہا لیس لہا مقابل، وأن العمل الذي عملہ الموہوبُ لہ لم یکن علی أساس الإجارة أو الجہالة، حتی یقال: إن الجائزة أجرة لعملہ، وإنما کان علی أساس الہبة للتشجیع، وجاء في الموسوعة الکویتیة: الأصل إباحة الجائزة علی عمل مشروع سواء کان دینیًا أو دنیویًا لأنہ من باب الحث علی الخیر والإعانة علیہ بالمال، وہو من قبیل الہبة "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی