سوال:
السلام علیکم، حضرت! ہماری مسجد میں بعض اوقات جب جنازہ آتا ہے، تو بعض لوگ نماز جنازہ کے وقت جنازے کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں، مگر جنازہ نہیں پڑھتے، ان کے بارے میں کیا حکم ہے۔کیا ان کو گناہ ملے گا؟
جواب: نمازِ جنازہ فرض کفایہ کے حکم میں ہے، اگر چند لوگوں نے نماز جنازہ ادا کرلی، تو سب کے ذمہ سے ساقط ہو جائے گی، البتہ جو لوگ نماز جنازہ کے وقت موجود ہوں، ان سب کو نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہیے، کیونکہ یہ میت کے حقوق میں سے ہے، اور موجود ہونے کے باوجود شرکت نہ کرنا، انتہائی بےحسی اور بے مروتی کی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (باب الجنائز، 452/1)
الصلاۃ علی الجنازۃ فرض کفایۃ اذا قام بہ البعض واحدا کان او جماعۃ ذکرا کان او انثی سقط عن الباقین واذا ترک الکل اثموا ھکذا فی التاتارخانیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی