سوال:
مفتی صاحب ! اگر کہیں پر بجلی چوری ہو رہی ہو تو کیا اس کے پتہ ہونے کے باوجود اس کی واپڈا کو شکایت نہ کرنے کا گناہ ہوگا؟
جواب: چونکہ محکمہ بجلی کی انتظامیہ، بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف خود ایکشن لیتی ہے، اس لیے یہ ذمہ داری انہی کی ہے کہ وہ بجلی چوری کرنے والوں کو تلاش کریں، لہذا بجلی چوری کرنے والوں کے بارے میں، بجلی کے محکمہ کو اطلاع نہ دینے پر گناہ نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی