عنوان: "ہر ہفتہ میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں" روایت کی تخریج (5876-No)

سوال: ہر ہفتہ میں دو دن پیر اور جمعرات کو لوگوں کے اعمال پیش ہوتے ہیں، ہر مومن بندہ کی معافی کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے، البتہ ایک دوسرے سے کینہ اور نفرت رکھنے والوں کے بارے میں حکم دیا جاتا ہے کہ جب تک آپس کے کینہ اور بغض سے باز نہ آجائیں، ان دونوں کو چھوڑے رکھو۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ روایت مسلم شریف (کتاب البر والصلۃ و الاداب ، باب النهي عن الشحناء والتهاجر، حدیث نمبر:۲۵۶۵) میں موجود ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُعْرَضُ أَعْمَالُ النَّاسِ فِي کُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّتَيْنِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ فَيُغْفَرُ لِکُلِّ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ إِلَّا عَبْدًا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَائُ فَيُقَالُ اتْرُکُوا أَوْ ارْکُوا هَذَيْنِ حَتَّی يَفِيئَا
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر ہفتہ میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں تو ہر مومن بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے، سوائے اس بندے کے جو اپنے اور اپنے مومن بھائی کے درمیان کینہ رکھتا ہو، کہا جاتا ہے کہ ان کو چھوڑ دو یا انہیں مہلت دے دو، یہاں تک کہ یہ دونوں رجوع کر لیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3176 Nov 27, 2020
peer or jumerat ko aamaal paish honay say mutalliq muslim shareef ki aik riwayat ki takhreej, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration of Muslim Sharif regarding performing deeds on Mondays and Thursdays

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.