عنوان: گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعائیں(5878-No)

سوال: مفتی صاحب ! گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعا بتادیں۔

جواب: جب گھر سے باہر نکلیں، تو یہ دعا پڑھیں:
(1) اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْاُزَلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ ۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں، اس بات سے کہ میں گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں ، یا لغزش کھاؤں یا پھسلایا جاؤں اور اس بات سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی دوسرا مجھ پر ظلم کرے یا جہالت برتوں یا میرے ساتھ جہالت برتی جائے۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا خرج من بیتہ، حدیث نمبر: 5093)
فضیلت: حضرت ام سلمہ رضی عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گھر سے باہر تشریف لاتے، تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر مذکورہ دعا پڑھتے۔
یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں:
(2) بِسْمِ اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، التُّكْلَانُ عَلَى اللَّهِ
ترجمہ: میں اللہ کے نام سے (نکلتا ہوں)، گناہوں سے پھرنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے، (اور) اللہ ہی پر (ہمارا) بھروسہ ہے۔
(السنن لابن ماجة، بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ، حديث نمبر: 3885)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبی داؤد: (باب ما یقول اذا خرج من بیته، رقم الحدیث: 5093، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الشَّعْبِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ مَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ.

سنن ابن ماجة: (بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ، رقم الحديث: 3885، ط: دار المعرفة)
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، التُّكْلَانُ عَلَى اللَّهِ»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2884 Nov 27, 2020
ghar say bahar nikaltay waqt ki duain , Prayers when leaving the house

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.