عنوان: جڑواں بچوں میں نفاس کے خون کی مدت کب سے شمار کی جائےگا؟(5897-No)

سوال: میرے یہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں، پہلا بچہ یکم فروری کو پیدا ہوا ہے، اور دوسرا پندرہ اپریل کو پیدا ہوا ہے، میری بیوی کو پہلے بچے کی پیدائش ہی سے خون آنا شروع ہوگیا تھا، سوال یہ ہے کہ میری بیوی کے لئے نفاس کا خون کب سے شمار کیا جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ جب کسی عورت کے یہاں جڑواں بچے چھ ماہ کے اندر اندر پیدا ہوں، تو اس صورت میں نفاس کے خون کی مدت پہلے بچہ سے شمار کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (301/1، ط: دار الفکر)

(والنفاس لأم توأمين من الأول) هما ولدان بينهما دون نصف حول

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1617 Nov 28, 2020
jurwaan bacho mai nifas kay khoon ki muddat kab se kab tak shumar ki jayegi?, From when will the period of Nifas be counted in twins?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.