سوال:
السلام علیکم، ایک دفعہ ہماری مسجد میں جنازہ آیا، اور نماز کے بعد نماز جنازہ ادا کرنی تھی، میں نے نفل نماز کی نیت باندھی ہوئی تھی کہ نماز جنازہ شروع ہوگیا، تو میں نے نفل نماز توڑ کر نماز جنازہ میں شرکت کر لی، کیا میرا یہ عمل درست تھا؟
جواب: واضح رہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے نفل نماز توڑنا جائز ہے، البتہ بعد میں اس نفل نماز کی قضا لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب ادراک الفریضة، 666/1)
ان کان فی النفل فجئی بجنازۃ وخاف فوتھا قطعہ لامکان قضائہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی