عنوان: ایصال ثواب کرنے والے کو بھی ثواب ملنا (5954-No)

سوال: السلام علیکم، ہم جو کسی میت کو ایصال ثواب کرتے ہیں، کیا اس کا ثواب ہمیں بھی ملتا ہے؟

جواب: کوئی بھی نیک عمل کسی مسلمان (زندہ، مردہ) کو ایصالِ ثواب پہنچانے کی نیت سے کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب اس مسلمان کو پہنچتا بھی ہے اور ساتھ ساتھ ایصالِ ثواب عمل کرنے والے کے نامہ اعمال میں بھی اس کا ثواب لکھا جاتا ہے، وہ عمل کرنے والا اس اجر سے محروم نہیں رہتا ہے۔ چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب بھی کوئی مسلمان نفلی صدقہ کرتا ہے کہ اس کا ثواب اپنے والدین کو پہنچائے تو ان دونوں کو اس کا اجر ملتا ہے اور اس (صدقہ کرنے والے) کے اجر میں سے کوئی بھی کمی نہیں کی جائے گی۔ (مجمع الزوائد، حدیث نمبر: 4769)
ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص قبرستان سے گزرا اور قبرستان میں گیارہ مرتبہ" قل ھو اللہ" شریف پڑھ کر مُردوں کو اس کا ایصالِ ثواب کیا تو اسے مُردوں کی تعداد کے مطابق ثواب عطا کیا جائے گا۔ (کنز العمال،حدیث نمبر:42595)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کنز العمال: (رقم الحدیث: 42595، 655/15، ط: مؤسسة الرسالة)
“من مر علی المقابر فقرأ فیھا احدی عشرة مرة قل ھو الله احد ثم وھب اجرہ للأموات اعطی من اجر بعددالأموات۔” (الرافعی، عن علی)

مجمع الزوائد (رقم الحدیث: 4769، ط: دارالفکر)
وعن عبد اللہ بن عمرو قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا تصدق بصدقة تطوعاً أن یجعلها عن أبویه فیکون لهما أجرہها ولا ینتقص من أجرہ شیئاً" رواہ الطبرانی فی الأوسط وفیہ خارجۃ بن مصعب الضبي وہو ضعیف۔

رد المحتار: (243/2، ط: دار الفکر)
صرح علماؤنا في باب الحج عن الغیر بأنّ للإنسان أن یجعل ثواب عمله لغیره صلاةً أو صومًا أو صدقةً أو غیرها، كذا في الهدایة. بل في زكاة التتارخانیة عن المحیط: الأفضل لمن یتصدّق نفلًا أن ینوي لجمیع المؤمنین و المؤمنات؛ لأنّها تصل إلیهم، ولاینقص من أجره شيءٍ اه هو مذهب أهل السنة والجماعة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1723 Dec 03, 2020
kai esaal e sawab karne walay ko bhi sawab milta hai?, Does the one who gives reward also get reward?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.