سوال:
مفتی صاحب ! صبح اور شام کے لیے کوئی ایسی دعا بتادیں کہ اس کے پڑھنے کے بعد کوئی مصیبت نہ پہنچے۔
جواب: مصیبت اور ناگہانی آفت وغیرہ سے بچنے کے لیے صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ
ترجمہ:
اس اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین اورآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
فضیلت: جو شخص صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا، اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
(جامع الترمذی، باب ماجاء فی الدعاء اذا اصبح واذا امسی، حدیث نمبر: 3388)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (باب ماجاء فی الدعاء اذا اصبح و اذا امسی، رقم الحدیث: 3388، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، قَال: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ فِي صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ: بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی