سوال:
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ عمرہ کے لئے جائے، اور اس دوران اس کی بیوی کو حیض شروع ہوجائے یا وہ نفاس کی حالت میں ہوجائے، تو کیا اس کی بیوی ان حالتوں میں مسجد نبوی میں جاسکتی ہے؟
جواب: مسجد نبوی میں حیض اور نفاس والی عورت کے لیے داخل ہونے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، لہذا ایسی حالتوں میں عورت کو چاہیے کہ مسجد نبوی سے باہر قریب ہی کسی متصل جگہ پر بیٹھ کر تسبیح و استغفار کرے اور یہیں سے درود و سلام بھیجے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الفصل الرابع في أحكام الحيض و النفاس و الاستحاضة، 38/1، ط: دار الفکر)
(ومنها) أنه يحرم عليهما وعلى الجنب الدخول في المسجد سواء كان للجلوس أو للعبور. هكذا في منية المصلي
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی