سوال:
مفتی صاحب! میرے والد بیمار رہتے ہیں، اور وہ خود حج نہیں کرسکتے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنی زندگی میں کسی سے حج بدل کرواسکتے ہیں؟
جواب: اگر کوئی شخص بیماری کے عذر کی وجہ سے خود حج کرنے پر قادر نہ ہو، تو وہ زندگی میں اپنی طرف سے حج بدل کرواسکتا ہے، البتہ اگر وہ عذر زندگی میں ختم ہوجائے، تو اس صورت میں دوبارہ اس کو خود حج ادا کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (598/2، ط: دار الفکر)
(والمركبة منهما) كحج الفرض (تقبل النيابة عند العجز فقط) لكن (بشرط دوام العجز إلى الموت) لأنه فرض العمر حتى تلزم الإعادة بزوال العذر
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی