عنوان: جس عورت کی دنیا میں دو شادیاں ہوئی ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟ (6028-No)

سوال: جس عورت نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی ہو تو وہ جنت میں اپنے دونوں شوہروں میں سے کس کے ساتھ رہے گی؟

جواب: اس سلسلے میں تین اقوال احادیث میں ملتے ہیں:
۱) دنیا میں سب سے آخر میں جس کی بیوی رہی ہوگی، جنت میں بھی اسی کے ساتھ ہوگی۔
۲) اگر اس عورت کے سارے شوہر جنتی ہوں تو اسے ان میں اختیار دیا جائے گا کہ وہ جس کے ساتھ رہنا چاہے، اسے اختیار کر لے۔
۳) دنیا میں اس عورت کے ساتھ جس شوہر نے اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہوگا تو وہ عورت اس اچھے اخلاق والے شوہر کے ساتھ ہوگی۔ نیز اگر سب شوہر اخلاق میں برابر ہوں تو ایسی صورت میں عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ ان میں سے کسی ایک کو اپنا رفیق جنت بنا لے۔ بعض فقہائے کرام کی عبارات سے ان اقوال میں سے پہلا قول راجح معلوم ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المطالب العالیۃ: (کتاب الولیمة، باب: المرأة لآخر أزواجہا في الآخرة، 47/2- 48، ط: دار المعرفة)
قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: "المرأة لآخر زوجہا"․

المعجم الکبیر للطبرانی: (رقم الحدیث: 411)
عن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ قال: قالت أم حبیبة یا رسول اللہ! المرأة منا یکون لہا زوجان، ثم تموت، فتدخل الجنة ہي وزوجہا، لأیہما تکون؟ للأول أو للآخر؟ قال: تخَیّر أحسنہا خلقًا کان في الدنیا یکون زوجہا في الجنة یا أم حبیبة ذہب حسن الخلق بخیر الدنیا والآخرة".

رد المحتار: (باب صلاة الجنائز، 213/2، ط: دار الفکر)
ولأنه صح الخبر بأن المرأة لآخر أزواجها: أي إذا مات وهي في عصمته وفي حديث رواه جمع لكنه ضعيف «المرأة منا ربما يكون لها زوجان في الدنيا فتموت ويموتان ويدخلان الجنة لأيهما هي؟ قال: لأحسنهما خلقا كان عندها في الدنيا»".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1358 Dec 07, 2020
jis orat ki duniya mai do shadiyan hoti hon to esi orat jannat mai kis khawind kay sath hogi?, A woman who has had two marriages in this world, then with which husband will such a woman be in heaven?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.