سوال:
کیا احرام کی حالت میں وہ مشروبات (مثلا پھلوں کا رس وغیرہ) کہ جن میں خوشبو ملی ہوئی ہو، پی سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: احرام کی حالت میں وہ مشروبات، جن میں خوشبو ملی ہوئی ہو، نہیں پینا چاہیے، اور اگرکوئی شخص احرام کی حالت میں خوشبودار مشروبات تھوڑی مقدار میں پی لے گا، تو اس پر صدقہ یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کے بقدر قیمت دینا واجب ہوگا اور اگر زیادہ مقدار میں پیے گا یا تھوڑی تھوڑی مقدار میں دو تین مرتبہ پیے گا، تو اس پر دم دینا واجب ہوگا، البتہ وہ مشروبات، جن میں خوشبو ملی ہوئی نہ ہو، تو ان کا احرام کی حالت میں پینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (547/2، ط: دار الفکر)
وإن خلط بمشروب فالحكم فيه للطيب سواء غلب غيره أم لا غير أنه في غلبة الطيب يجب الدم، وفي غلبة الغير تجب الصدقة إلا أن يشرب مرارا فيجب الدم.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی