سوال:
مفتی صاحب! اگر کسی آدمی کو مسجد میں غسل فرض ہو گیا تو اس کا مسجد سے نکلنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ کیا وہ تیمم کر کے نکلے یا اور کوئی دوسرا طریقہ اختیار کرے؟ براہ کرم جواب دیجیے۔
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو مسجد میں احتلام ہو جائے تو اس کے لیے بہتر یہ کہ تیمم کر کے فوراً مسجد سے باہر نکل جائے، اگر تیمم کیے بغیر ہی تیزی سے مسجد سے باہر نکلنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے مسجد میں ٹھہرنا پڑ جائے تو اس صورت میں تیمم کر کے ٹھہرنا واجب ہے، بغیر تیمم کیے ٹھہرنے سے گنہگار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 144، ط: دار الکتب العلمیۃ)*
ولو أجنب فيه تيمم وخرج من ساعته إن لم يقدر على استعمال الماء وكذا لو دخله وهو جنب ناسيا ثم ذكر وإن خرج مسرعا من غير تيمم جاز وإن لم يقدر على الخروج تيمم ولبث فيه ولا يجوز لبثه بدونه.
*حاشیة ابن عابدين:(1 / 243، ط: سعید)*
قال في المنية: وإن احتلم في المسجد تيمم للخروج إذا لم يخف وإن خاف يجلس مع التيمم ولايصلي ولا يقرأ اه ويؤيده ما قلناه: إن نفس النوم في المسجد ليس عبادةً حتى يتيمم له وإنما هو لأجل مكثه في المسجد أو لأجل مشيه فيه للخروج.
والله تعالی أعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص، کراچی