resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: سید کے لیے زکوٰۃ کی رقم سے اسکالر شپ (Scholarship) حاصل کرنے کا حکم

(60474-No)

سوال: کیا تعلیم کے لیے اگر اسکالرشپ مل رہی ہو اور وہ صدقہ یا زکوٰۃ کی رقم سے دی جا رہی ہو تو کیا سید اس اسکالرشپ کو استعمال کرسکتا ہے، اگر وہ خود بھی مستحقِ زکوٰۃ ہو؟

جواب: واضح رہے کہ سید کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی اور سید کے لیے زکوٰۃ وصول کرنا بھی جائز نہیں ہے، لہٰذا اگر آپ کو مستحقِ زکوٰۃ قرار دے کر زکوٰۃ کی رقم سے اسکالر شپ (Scholarship) دی جا رہی ہے تو ایسی اسکالرشپ حاصل کرنا جائز نہیں، البتہ اگر اسکالر شپ (Scholarship) زکوٰۃ کے علاوہ نفلی صدقات وغیرہ سے دی جا رہی ہو تو ایسی اسکالر شپ (Scholarship) وصول کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*الدر المختار: (344/2،ط: دار الفکر)*
(لا) يصرف [المزكي] ... إلى (بني هاشم ... و) لا إلى (مواليهم) ... (وجازت التطوعات من الصدقات و) غلة (الأوقاف لهم) أي لبني هاشم، سواء سماهم الواقف أو لا، على ما هو الحق، كما حققه في الفتح.

*رد المحتار: (351/2،ط:دار الفکر)*
(قوله: وجازت التطوعات إلخ) قيد بها ليخرج بقية الواجبات كالنذر والعشر والكفارات وجزاء الصيد إلا خمس الركاز؛ فإنه يجوز صرفه إليهم، كما في النهر عن السراج.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat