resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: دوہری شہریت رکھنے والے حج و عمرہ کے لیے کسی بھی پاسپورٹ پر سفر کرسکتے ہیں

(60482-No)

سوال: ہم اور ہمارے اہلِ خانہ امریکی شہری ہیں اور اس وقت ہمارے پاس امریکی پاسپورٹ ہیں، ہم فی الحال پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور ہمارے پاس پاکستانی پاسپورٹ بھی ہیں تو کیا ہم حج کے لیے امریکی پاسپورٹ کے بجائے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرکے سفر کرسکتے ہیں؟ نیز پاکستان سے اور پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی صورت میں اخراجات میں کافی نمایاں فرق پڑتا ہے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ امریکی پاسپورٹ کے بجائے پاکستانی پاسپورٹ پر حج کے لیے سفر کرسکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں، بشرطیکہ قانوناً منع نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*القرآن الکریم:(سورۃ البقرۃ، الآیة:197)*
اَلْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ ۚ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ ۗ وَتَزَوَّدُوْا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ

*(سنن الترمذي،ابواب الفتن، رقم الحديث:2254)*
عن حذيفة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ينبغي للمؤمن أن يذل نفسه» قالوا: وكيف يذل نفسه؟ قال: «يتعرض من البلاء لما لا يطيق»

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah