عنوان: "رات کو سورۃ الدخان پڑھنے پر ستر ہزار فرشتوں کا صبح تک دعائے مغفرت کرنا" حدیث کا حکم(6079-No)

سوال: میں نے سنا ہے کہ جو رات کے وقت سورہ دخان پڑھے، وہ صبح اس حال میں اٹھتا ہے کہ ستر ہزار فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ کیا یہ سورہ دخان کی فضیلتصحیح ہے؟

جواب: سورة الدخان سے متعلق روایت، کتاب "جامع الترمذی " میں مذکور ہے، البتہ محدثین نے اس کی صحت پر کلام کرتے ہوئے اسے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم اعمال کی فضیلت سے متعلق ضعیف حدیث کو بھی قبول کرکے اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (13/5، ط: دار الغرب الاسلامی)
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ حم الدخان في ليلة أصبح يستغفر له سبعون ألف ملك.
هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه. وعمر بن أبي خثعم يضعف قال محمد: وهو منكر الحديث.

رد المحتار: (23/2، ط: دار الفکر)
الحديث الضعيف يجوز العمل به في الفضائل

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1325 Dec 09, 2020
rat ko sura e dukhan parhne ka hukum, Virtue of reciting Surah Al-Dukhan at night

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.