عنوان: کرایہ کے مکان کی ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ دار کرایہ دار کو بنانے اور مالک کا Deposit کی رقم کاٹنے کا حکم(6101-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر مکان کو پانچ سال کرایہ پر لیا جائے، تو اس میں کچھ نہ کچھ فرق پڑ جاتا ہے، مثال کے طور پر (1) دروازوں اور دیواروں کا رنگ خراب ہو جاتا ہے۔
کثرتِ استعمال کی وجہ سے بجلی کے کھٹکوں میں فرق آجاتا ہے۔
(3) واش روم کے دروازے بھی کراب ہو جاتے ہیں۔
(4) اسی طرح باورچی خانہ کے سنک کے نیچے کے دروازے خراب ہو جاتے ہیں۔
ان سب وجوہات کی بنیاد پر مالک مکان نے 6 مہینے کا ایڈوانس ضبط کرلیا ہے، حالانکہ کرایہ دار نے جان بوجھ کر خرابی نہی کی، تو کیا مالک مکان کے لیے 6 مہینے کا ایڈوانس ضبط کرنا جائز ہے؟

جواب: کرایہ داری کی صورت میں کرایہ پر دیا جانے والا مکان کرایہ دار کے پاس امانت ہوتا ہے٬ جس کا حکم یہ ہے کہ اگر کرایہ دار نے جان بوجھ کر کوئی نقصان نہیں کیا٬ نیز اس کی غفلت اور لاپرواہی کے بغیر کوئی نقصان ہوجائے٬ تو اس کا تاوان کرایہ دار سے لینا جائز نہیں ہے٬ البتہ اگر تعدی(جان بوجھ کر )٬ غفلت یا لاپرواہی کی وجہ سے کوئی نقصان ہو٬ تو حقیقی نقصان کے بقدر اس سے تلافی کروائی جاسکتی ہے.
لہذا مذکورہ صورت میں اگر واقعة کرایہ دار کی تعدی (جان بوجھ کر)، غلفت اور لاپرواہی کے بغیر نقصان ہوجائے٬ (جیساکہ عموماً ایک عرصے تک معروف طریقے کے مطابق مکان استعمال کرنے کے باوجود چھوٹے موٹے کام نکل آتے ہیں)، تو ایسی صورت میں مالک مکان کا ڈپازٹ (deposit) کی گئ رقم کو ضبط کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقه الاسلامی و ادلته: (المبحث الخامس، ضمان العین المستاجرۃ، 3850/5)
"تعتبر ید المستاجر علی العین المستاجرۃ فی اجارۃ المنافع ید امانۃ فلا یضمن ما یتلف بیدہ الا بالتعدی او التقصیر فی الحفظ، ویتقید فی الانتفاع بمقتضی العقد وما شرط فیہ وما جری بہ العرف… قد تتغیر صفۃ الامانۃ الی الضمان فی الاحوال الآتیۃ، اولا ترک الحفظ ثانیا الا تلاف والافساد، ثالثا مخالفۃ المستاجر شرط المؤجر نصا او دلالۃ، المخالفۃ سبب لوجوب الضمان، وللمخالفۃ صور وہی اما فی الجنس او فی القدر او فی الصفۃ او فی المکان اوفی الزمان"

رد المحتار: (62/4، ط: دار الفکر)
"والحاصل أن المذہب عدم التعزیر بأخذ المال"

البحر الرائق: (68/5)
"لا یجوز لأحد من المسلمین أخذ مال أحد بغیر سبب شرعی"

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1386 Dec 11, 2020
kiraye kay makaan ki toot phoot ka zimmay daar ko bananay or maalik ka deposit ki raqam kaatnay ka hukum, Ruling / order to make the tenant liable / responsible for the breakdown / Breakage of the rental house and to deduct from the deposited money by the / house owner / landlord

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.