سوال:
مفتی صاحب! میرا عمرہ کا ارادہ ہے، لیکن چونکہ مجھے احرام باندھنے کی عادت نہیں ہے، اور مجھے خوف ہے کہ میرا ستر لوگوں کے سامنے کھل نہ جائے، تو کیا میں احرام کی چادر لنگی کی مانند سی کر احرام کی حالت میں استعمال کرسکتا ہوں؟
جواب: احرام کی چادر کو بغیر کسی ضرورت کے سینا مکروہ ہے، لہذا جس قدر ممکن ہوسکے، سلائی سے اجتناب کرنا چاہیے، اس لئے کہ عام طور پر بغیر سلے ہوئے کپڑوں سے ستر چھپانا ممکن ہے، البتہ اگر کسی کو کوئی عذر ہو، اور وہ احرام کی چادر کو لنگی کی طرح سی لے، تو اس کی گنجائش ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (فصل في مكروهات الاحرام و محظوراته التي لاجزاء فيها سوى الكراهة، ص: 47)
وعقد الازار والرداء بان يربط طرف احدهما بطرفه الاخر
کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 143811200025
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی