عنوان: خواتین کیلئے گاڑی چلانے (Driving) کا حکم(6133-No)

سوال: السلام علیکم
حضرت ! کیا خواتین کار ڈرائیونگ کر سکتی ہیں؟

جواب: گاڑی چلانا فی نفسہ ایک مباح (جائز) کام ہے٬ البتہ عورت کیلئے چونکہ اصل حکم یہ ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے٬ اس لئے ضرورت کے موقع پر جن شرائط کے ساتھ گھر سے باہر نکلنا جائز ہے٬ انہی شرائط (مثلاً مکمل شرعی حجاب وغیرہ) کا لحاظ رکھتے ہوئے اس کے لئے گاڑی چلانے کی بھی گنجائش ہے٬ تاہم شرائط کا لحاظ رکھنے کے باوجود عورت کے گاڑی چلانے کی صورت میں جہاں بدامنی اور فتنے کا اندیشہ ہو٬ وہاں شدید ضرورت کے بغیر اس سے اجتناب کرنا چاہیے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الاحزاب: الآیۃ: 33)
"و قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّْة الْاُوْلَیٰ"۔۔۔۔الخ

الدر المختار مع رد المحتار: (606/8، ط: دار الفکر)
"لا ترکب مسلمة علی سرج للحدیث هذا لو للتلہي ولو لحاجة غزو أو حجّ أو مقصد دیني أو دنیويّ لابدّ لہا منه فلا بأس به
قوله: ولو لِحاجةِ غَزوٍ إلخ ) أَي بشرط أن تكون متستِّرةً وأَن تكون مع زوج أَو محرم ( قوله: أَو مقصد دينی ) كسفرٍ لِصلة رحم ط"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1153 Dec 14, 2020
khawateen kay liye gaari chalanay ka hukum, Ruling / order on Driving for women

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.