سوال:
اگر کوئی عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو، اور اسی حالت میں عمرہ کا طواف کرلے، تو اس صورت میں اس عورت کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کوئی عورت حیض یا نفاس کی حالت میں عمرہ کا پورا طواف کرلے یا اکثر کرلے یا کم از کم ایک چکر اس حالت میں کر لے، تو اس صورت میں اس پر دم دینا واجب ہوگا، البتہ اگر پاک ہونے کے بعد عمرہ کا طواف دہرا لے گی، تو اس پر سے دم ساقط ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (المطلب الرابع في ترك الواجب في طواف العمرة، ص: 276، ط: ادارۃ القرآن)
ولو طاف للعمرة كله أو أكثره أو أقله ، ولو شوطا جنبا ، أو حائضا ، أو نفساء، أو محدثا، فعليه شاة ..... ولو أعاده سقط عنه الدم .
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی