عنوان: الحمرا ڈیلی فنڈ اور این بی پی اسلامک ماہانہ آمدنی فنڈ (6182-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرا سوال یہ ہے کہ کیا الحمرا ڈیلی فنڈ اور این بی پی اسلامک ماہانہ آمدنی فنڈ کے ساتھ اسلامک انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں، جبکہ ان کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں؟

جواب: اگر متعلقہ ادارے مذکورہ بالا فنڈز سے متعلق٬ مستند علماء کرام کی زیر نگرانی شریعت کے اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سرانجام دے رہے ہیں٬ تو ان فنڈز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے.
لہذا اس سلسلے میں آپ متعلقہ اداروں سے رابطہ فرماکر ان سے شریعہ بورڈ کے بارے میں معلومات حاصل کریں٬ اگر شریعہ بورڈ میں علماء کرام موجود ہوں٬ تو آپ ان سے رابطہ کرکے تصدیق کرلیں کہ واقعی وہ ان اداروں کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں یا نہیں؟ اس کے بعد اگر آپ کو ان علماء کرام پر اعتماد ہو کہ وہ ان فنڈز کی شریعت کے اصولوں کے مطابق نگرانی کر رہے ہیں٬ تو آپ ان کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 847 Dec 16, 2020
al hamra daily fund or NBP islamic mahana aamdani fund, Alhamra Daily Fund and NBP Islamic Monthly Income Fund

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.