سوال:
مفتی صاحب ! صبح و شام کی دعاؤں میں سے کوئی ایسی دعا بتادیں، جس کے پڑھنے سے جہنم سے خلاصی ہو جائے۔
جواب: جہنم سے خلاصی کے لیے فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ
ترجمہ: اے اللہ ! مجھے جہنم کی آگ سے محفوظ فرما۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5079)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم صبح کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو سات بار یہ دعا پڑھو؛
"اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ"اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اس دن تمہاری وفات ہوگئی تو تمہارے لئے جہنم کی آگ سے آزادی لکھ دی جائےگی،اور جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤ، تب بھی سات بار یہ ہی دعا پڑھ لیا کرو، اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اس رات تمہاری وفات ہوگئی تو تمہارے لئے جہنم کی آگ سے آزادی لکھ دی جائےگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5079، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْفِلَسْطِينِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ أَسَرَّ إِلَيْهِ فَقَالَ: <إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ صَلاةِ الْمَغْرِبِ فَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، سَبْعَ مَرَّاتٍ؛ فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ ثُمَّ مِتَّ فِي لَيْلَتِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا، وَإِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَقُلْ كَذَلِكَ، فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ فِي يَوْمِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا> أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ عَنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ قَالَ: أَسَرَّهَا إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ، فَنَحْنُ نَخُصُّ بِهَا إِخْوَانَنَا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی