عنوان: سودی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا(6196-No)

سوال: میرا بینک میں سیونگ اکاؤنٹ ہے، جس پر مجھے نفع ملا ہے، میں یہ نفع گھر کی تعمیر، پانی کے نلوں یا بہن کی شادی پر لگا سکتا ہوں؟

جواب: سودی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز ہے، اگر کسی نے لاعلمی میں کھلوا لیا ہو، تو اسے چاہیے کہ صدقِ دل سے توبہ و استغفار کرے٬ اور سودی اکاؤنٹ بند کردے٬ اس کی بجائے کسی غیر سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائے٬ جو مستند علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتا ہو.
سودی اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والے سودی منافع کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اسے کسی مستحق زکوٰۃ کو ثواب کی نیت کے بغیر دے دی جائے٬ لہذا ایسی رقم کو ذاتی استعمال میں یا کسی کو ہدیہ دینے میں استعمال کرنا شرعاً درست نہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (آل عمران، الایۃ: 130)
یایھا الذین امنوا لا تاکلوا الربوا اضعافا مضاعفۃ۔۔۔۔الخ

رد المحتار: (99/5، ط: دار الفکر)
"والحاصل: أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لايحل له ويتصدق به بنية صاحبه".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 604 Dec 17, 2020
soodi bank mai saving account khulwana , Opening a Savings Account in interest-bearing / conventional / Sudi Bank

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.