عنوان: "حج مبرور" کی تعریف اور علامت(6199-No)

سوال: مفتی صاحب! مجھے "حج مبرور" کی تعریف بتادیں کہ حج مبرور کسے کہتے ہیں، نیز اس کی علامت بھی بتادیں؟

جواب: واضح رہے کہ "مبرور" عربی کا لفظ ہے اور اس کا معنی مقبول کے آتے ہیں، اور حج مقبول وہ ہے کہ حج کرنے والا اس میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ و استغفار کرے، اور کامل طریقے سے حج ادا کرے، یعنی حج کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ سنن و مستحبات کا بھی خیال رکھے، اور احرام کی حالت میں ممنوع کردہ چیزوں سے اجتناب کرے، اور حج کی ریا کاری اور نمود و نمائش سے دور رہے، اور حرام مال سے بچتا رہے، اور اپنے کھانے، پینے اور دیگر اخراجات حلال مال سے کرے، پھر حج کرنے کے بعد جس کی دینی حالت بہتر ہوجائے، تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ اس کا حج بارگاہ الہی میں مبرور اور مقبول ہوچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تحفۃ الاحوذی: (باب ما جاء في ثواب الحج و العمرة، 454/3، ط: دار الکتب العلمیۃ)
(۔۔للحجة المبرورة) قيل المراد بها الحج المقبول وقيل الذي لا يخالطه شيء من الإثم ورجحه النووي وقال القرطبي الأقوال في تفسيره متقاربة المعنى وحاصلها أنه الحج الذي وفيت أحكامه فوقع مواقعا لما طلب من المكلف على الوجه الأكمل كذا قال السيوطي في التوشيح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 14291 Dec 18, 2020
hajj e mabroor ki tareef or alamat , Definition and Symbolism of "Hajj Mabroor".

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.