عنوان: بدکار بیوی کو زہر کھلا کر مارنے کا حکم(6203-No)

سوال: اگر کسی شخص کی بیوی بدکاری میں مبتلا ہو، اور شوہر کے بارہا سمجھانے اور سزا دینے سے بھی باز نہ آئے، اور جبکہ سنگساری کی سزا بھی حکومت وقت کی طرف سے جاری نہ کی جاتی ہو، تو کیا وہ شوہر اپنی بیوی کو اگر زہر کھلا کر مار ڈالنا چاہے، تو اس سے وہ گناہ گار تو نہیں ہوگا؟

جواب: شوہر کے لئے بدکار بیوی کو زہر کھلا کر مار ڈالنا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ اسلام میں بدکار شادی شدہ کی حد رجم (سنگساری) مقرر کی گئی ہے، اور حاکم وقت یا اس کا نائب اس حد کو جاری کرسکتا ہے، شوہر کو حد جاری کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، لہذا اگر کسی شخص کی بیوی بدکاری میں مبتلا ہو، اور وہ بیوی کے ساتھ رہنا نہ چاہے، تو اسے چاہیے کہ اسے طلاق دے کر اپنے سے جدا کردے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (143/2، ط: دار الفکر)
وركنه: إقامة الإمام أو نائبه في الإقامة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1119 Dec 18, 2020
badkar biwi ko zeher khila kar maarne ka hukum, Ruling / Order to give poison the wicked / Cussed wife

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.