سوال:
میں حج پر جانا چاہتا ہوں، اور میرے پاس اتنی رقم ہے کہ جس سے میں آسانی سے حج ادا کرسکتا ہوں اور میری عمر تیس سال ہے، لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مجھے حج پر جانے کی شریعت میں اجازت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حج صحیح ہونے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص غیر شادی شدہ ہو اور وہ حج پر جانے کی استطاعت رکھتا ہو تو اس کے لئے حج کرنا فرض ہے، اور حج کی ادائیگی میں تاخیر کرنا گناہ کا باعث ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کنز الدقائق: (226/1، ط: دار البشائر الاسلامیۃ)
هو زيارة مكان مخصوص في زمان مخصوص بفعل مخصوص فرض مرة على الفور بشرط حرية وبلوغ وعقل وصحة وقدرة زاد وراحلة فضلت عن مسكنه وعما لا بد منه ونفقة ذهابه وإيابه وعياله وأمن طريق
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی