عنوان: حج قران یا تمتع کا دم شکر کے بدلے روزے رکھنے والا، اگر دم شکر ادا کرنے پر قادر ہو جائے(6236-No)

سوال: اگر کوئی شخص حج قران یا تمتع کا دم شکر ادا کرنے پر قادر نہ ہو اور اس کے بدلے روزے رکھنا شروع کر دے، اور پھر وہ دم شکر ادا کرنے پر قادر ہو جائے، تو اس کیلئے کیا حکم ہے؟

جواب: اگر حج قران یا تمتع کرنے والا استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے دم شکر کے بدلے روزے رکھنا شروع کردے، اور پھر وہ دم شکر کی ادائیگی پر قادر ہوجائے، تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اگر ایام نحر (10, 11 اور 12 ذی الحجہ) کے سورج غروب ہونے سے پہلے اس کے پاس رقم آنے کی وجہ سے قادر ہوگیا ہو، تو اس سے روزے رکھنے کا حکم باطل ہو جائے گا اور اس پر جانور ذبح کرکے دم شکر ادا کرنا واجب ہوگا۔
اور اگر ایام نحر گزرنے کے بعد یا ان دنوں میں حلق یا قصر کرانے کے بعد رقم آنے کی وجہ سے قادر ہوا ہو، تو اس صورت میں جانور ذبح کرکے دم دینا واجب نہیں ہوگا، بلکہ ایام نحر کے بعد باقی سات روزے رکھ لینا کافی ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (534/2، ط: دار الفکر)
ولو قدر عليه في أيام النحر قبل الحلق بطل صومه
(قوله ولو قدر عليه) أي على الدم، وقوله بطل صومه: أي حكم صومه وهو خلفيته عن الهدي في إباحة التحلل بالحلق والتقصير في وقته فإن الهدي أصل في ذلك لعدم جواز التحلل قبله لوجوب الترتيب بينهما كما مر، والصوم: أي الثلاثة فقط خلف عن الهدي في ذلك عند العجز عنه، فصار المقصود بالصوم إباحة التحلل بالحلق أو التقصير، فإذا قدر على الأصل قبل التحلل وجب الأصل لقدرته عليه قبل حصول المقصود بخلفه كما لو قدر المتيمم على الماء في الوقت قبل صلاته بالتيمم، بخلاف ما لو قدر على الهدي بعد الحلق أو قبله لكن بعد أيام النحر.
وعن هذا قال في فتح القدير: فإن قدر على الهدي في خلال الثلاثة أو بعدها قبل يوم النحر لزمه الهدي وسقط الصوم لأنه خلف، وإذا قدر على الأصل قبل تأدي الحكم بالخلف بطل الخلف، وإن قدر عليه قبل الحلق قبل أن يصوم السبعة في أيام الذبح أو بعدها لم يلزمه الهدي۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 998 Dec 19, 2020
hajj e qiran ya tamattu ka dam e shukar kay badlay rozay rakhne wala agar dam e shukar par qadir hojaye, Ruling of a person of Hajj Qiran or Tamattu, fasting in exchange for Dam-e-shukar / sacrifice of thanks, if he is able to give Dam-e-shukar / sacrifice of thanks.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.