سوال:
اگر کوئی شخص غریب ہو، اور وہ کسی سے قرضہ لے کر حج پر چلا جائے، اور پھر بعد میں وہ شخص مال دار ہوجائے، تو کیا مالدار ہونے کے بعد اس پر دوبارہ حج ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص غریب ہو، اور وہ کسی طرح مکہ مکرمہ پہنچ کر فرض کی نیت سے حج ادا کرلے تو اس کے ذمہ سے حج ادا ہوجائے گا، اس کے بعد مالدار ہونے کی صورت میں اس پر حج کے لئے دوبارہ جانا فرض نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مجمع الانھر: (260/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
ولو حج الفقير ثم استغنى لم يحج ثانيا؛ لأن شرط الوجوب التمكن من الوصول إلى موضع الأداء ألا ترى أن المال لا يشترط في حق المكي
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی