عنوان: کیا فوت شدہ نابالغ بچوں کی ارواح ملاقات کے لیے دنیا آتی ہیں؟ (106238-No)

سوال: کیا ننھے بچے جو بچپن میں ہی انتقال کر جاتے ہیں،ان کی روح جنت سے زمین تک جا سکتی ہے؟ کیا وہ اہل خانہ سے ملتے ہیں؟ کیا ان کی روحیں برزخ یا جنت میں آزاد ہیں؟

جواب: مسلمانوں کے نابالغ بچوں کی ارواح فوت ہونے کے بعد جنت منتقل کردی جاتی ہیں، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نگرانی میں رہتی ہیں، اور پھر یہ بچے قیامت کے دن اپنے آباؤاجداد کے ساتھ ملادئیے جائیں گے، اور آخرت میں اپنے والدین کی سفارش کا ذریعہ بھی بنیں گے، البتہ ان کی ارواح کا دنیا کی طرف آنا ثابت نہیں ہے، اس لئے یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال اللہ تعالیٰ:

وَالَّذِینَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمْ بِإِیمَانٍ أَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ۔

(سورۃ الطور، رقم الآیۃ:21)

قال الامام البخاری فی صحیحہ:

(فی حدیث طویل:) وأَمَّا الرَّجُلُ الطَّوِيلُ الذي في الرَّوْضَةِ فإنَّه إبْرَاهِيمُ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ، وأَمَّا الوِلْدَانُ الَّذِينَ حَوْلَهُ فَكُلُّ مَوْلُودٍ مَاتَ علَى الفِطْرَةِ.

(رقم الحدیث:7047، ط:دار المعرفۃ بیروت)

قال الامام احمد فی مسندہ:

عن أبی ہریرة، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم - فیما أعلم شک موسی - قال: ذراری المسلمین فی الجنة، یکفلہم إبراہیم۔
(رقم الحدیث:14/ 71، ط: مؤسسة الرسالة)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 338
kai fout shuda nabaaligh bacho ki arwaah mulaqat kay liye duniya aati hain?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © AlIkhalsonline 2021.