سوال:
اگر کسی مسجد کے احاطہ میں کوئی کمرہ موجود ہو اور امام یا مؤذن اس کمرے میں اپنی بیوی، بچوں کے ساتھ رہنا چاہیں، تو کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟
جواب: اگر امام یا مؤذن کے لئے مسجد کے احاطہ میں کمرہ بنایا گیا ہو اور یہ دونوں اس کمرے میں اپنی بیوی، بچوں کے ساتھ رہنا چاہیں، تو اس صورت میں اگر بے پردگی نہ ہوتی ہو اور بچوں کی شور و شغب کی آواز سے نمازیوں کو تکلیف نہ ہوتی ہو اور نماز میں حرج نہ ہوتا ہو، تو امام یا مؤذن کے لئے اپنی بیوی، بچوں کے ساتھ مسجد کے احاطہ میں بنائے گئے کمرہ میں رہنا جائز ہوگا، بصورت دیگر ممنوع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتاویٰ رحیمیۃ: (105/9، ط: دار الاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی