عنوان: حضرت بلال کا کثرت سے ذکر کرنے کی وجہ سے آسمانوں میں تذکرہ ہونا۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق (627-No)

سوال: میں نے کہیں پڑھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت جبرئیل علیہ السلام حضور اکرم ﷺ کے پاس تَشْرِیف فرما تھے کہ بلال رضی اللہ تعالی عنہ سامنے سے تَشْرِیف لا رہے تھے، جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا، بلال آرہے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ آپ آسمانی مخلوق ہیں اور یہ اِنسان آپ کو ان کا نام کیسے پتہ لگا؟ تو جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ آسمانوں میں بہت مشہور ہیں، وہاں اکثر ان کا تذکرہ ہوتا ہے کیوںکہ یہ ذكر اللہ کثرت سے کرتے ہیں۔ حضرت ! اگر یہ حدیث موجود ہے تو پوری حدیث بتا دیں۔

جواب: سوال میں حضرت بلال کی فضیلت سے متعلق ذکر کردہ روایت تلاش بسیار کے باوجود صحیح ، ضعیف کسی بھی حالت میں نہیں ملی، البتہ ان کی فضیلت سے متعلق ایک روایت بہت زیادہ مشہور ہے اور کئی کتب میں ذکر کی گئی ہے ، جو درج ذیل ہے۔
أخبرنا أبو العباس بن القاسم بن القاسم، ثنا محمد بن موسى الباشاني، ثنا علي بن الحسن بن شقيق، أنا الحسين بن واقد، ثنا عبد الله بن بريدة، عن أبيه رضي الله عنه قال: أصبح رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فدعا بلالا فقال: " يا بلال، بم سبقتني إلى الجنة البارحة، فسمعت خشخشتك أمامي، فأتيت على قصر من ذهب مربع مشرف فقلت: لمن هذا القصر؟ فقالوا لرجل من قريش: فقلت: أنا قرشي لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب "، فقال بلال: يا رسول الله، ما أذنت قط إلا صليت ركعتين، وما أصابني حدث إلا توضأت عندها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «بهذا» صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه "
[التعليق - من تلخيص الذهبي] 5245 - على شرط البخاري ومسلم۔
ترجمہ:
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک صبح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو بلایا اور فرمایا کہ اےبلال !کس عمل کی وجہ سے تم گزشتہ رات جنت میں میرے آگے آگے چل رہے تھے، میں نے جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں جب بھی وضو کرتا ہوں تو دو رکعت نماز پڑھ لیتا ہوں۔اور جب بھی میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے تو میں اسی وقت وضو کر لیتا ہوں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا:اسی وجہ سے۔
{ المستدرک علی الصحیحین للحاکم،کتاب معرفۃ الصحابہ،ذکر بلال بن رباح،موذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،حدیث:5245، ج3 ،ص322، ط ، دارالکتب العلمیہ بیروت )

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4840 Jan 16, 2019
hazrat bilal ki fazilat se mutaliq aik riwayat ki tahqeeq, investigation about the riwayat of virtue of hazrat bilal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.