سوال:
مفتی صاحب! اگر کوئی شخص حج بدل کے لئے جائے اور واپسی میں اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے راستہ میں انتقال کر جائے، تو کیا یہ حج ادا نہیں ہوگا اور کیا حج بدل کرنے والے کا اپنے مقام تک پہنچنا ضروری ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص حج بدل کے لئے جائے اور حج کی ادائیگی سے پہلے وفات پا جائے، تو یہ حج ادا نہیں ہوگا اور اگر حج کی ادائیگی کے بعد واپسی میں اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے راستہ میں وفات پا جائے، تو حج ادا ہوجائے گا، لہذا حج بدل ادا ہونے کے لئے حج بدل کرنے والا کا اپنے مقام تک پہنچنا ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (602/2، ط: دار الفکر)
(ويقع الحج) المفروض (عن الآمر على الظاهر) من المذهب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی