سوال:
مفتی صاحب ! داؤد فیملی تکافل میں پالیسی خریدنا ازروئے شریعت کیسا ہے؟
جواب: اگر یہ تکافل مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی کام کر رہا ہو، تو آپ کے لئے اس تکافل اسکیم کو استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ آپ اس حد تک تحقیق کریں کہ اس تکافل اسکیم کی نگرانی اور 'Auditng' کی ذمہ داری کن مفتیان کرام نے اٹھائی ہوئی ہے، اس کے لیے اس تکافل کمپنی سے
" Shariah Compliance Certificate"
طلب کرنا آپ کے لیے ضروری ہے، جو وہ آسانی سے مہیا کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا في تبویب فتاوی دار العلوم کراتشی: رقم الفتوی: 54/1836
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی