سوال:
مفتی صاحب! حج بدل کرنے والا افراد، تمتع اور قران میں سے کونسے حج کے احرام کی نیت کرے گا؟
جواب: حج بدل کرنے والا افراد یعنی صرف حج کا احرام باندھ کر جائے گا، اور اگرحج قران یا تمتع کرے، تو یہ بھی جائز ہے، بشرطیکہ حج بدل کے لئے بھیجنے والوں کی طرف سے اجازت ہو اور اس صورت میں اگر بھیجنے والے قربانی کے لئے قیمت ادا کردیں، تو بہت اچھا، ورنہ حج قران یا تمتع کے لئے دم شکر ادا کرنا، خود حج بدل کرنے والے کے ذمہ واجب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (610/2، ط: دار الفکر)
(ودم القران) والتمتع (والجناية على الحاج) إن أذن له الآمر بالقران والتمتع وإلا فيصير مخالفا فيضمن
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی