سوال:
ہماری مسجد میں ایک کنواں ہے، جو بہت کار آمد ہے، علاقہ کے لوگوں کو پانی کی ضرورت ہے، لہذا ہم مسجد کے نام پر چندہ جمع کرکے، ان پیسوں سے مسجد کے احاطہ میں ٹنکی بنانا چاہتے ہیں، تاکہ اس میں کنویں سے پانی بھر سکیں، اور اس ٹنکی کا پانی لوگ استعمال کرسکیں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم مسجد کے نام پر جمع کیے گئے پیسوں سے لوگوں کے لئے ٹنکی بنا سکتے ہیں، جبکہ وہ ٹنکی مسجد کے احاطہ موجود ہو؟
جواب: واضح رہے کہ جو رقم مسجد کے نام پر دی گئی ہو، وہ رقم صرف مسجد اور اس کی ضروریات (وضو خانہ، غسل خانہ وغیرہ) میں صرف کی جاسکتی ہے، علاقہ کے لوگوں تک پانی پہنچانے کے لئے اس رقم سے ٹنکی نہیں بنوا سکتے، چاہے وہ ٹنکی مسجد کے احاطہ سے باہر بنائی جائے یا احاطہ کے اندر بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (365/4، ط: دار الفکر)
إذا ذكر للوقف مصرفا لا بد أن يكون فيهم تنصيص على الحاجة حقيقة كالفقراء أو استعمالا بين الناس كاليتامى والزمنى؛ لأن الغالب فيهم الفقر، فيصح للأغنياء والفقراء منهم إن كانوا يحصون، وإلا فلفقرائهم فقط
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی