سوال:
اگر مسجد میں قرآن و حدیث کا درس ہو رہا ہو یا دینی تعلیم ہورہی ہو، تو اس وقت سلام کرنا کیسا ہے، اور اگر کوئی شخص سلام کرلے، تو کیا اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے؟
جواب: اگر مسجد میں قرآن و حدیث کا درس ہو رہا ہو یا دینی تعلیم ہورہی ہو، تو اس وقت سلام نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس وقت سلام کرنا مکروہ ہے، اور اگر کوئی شخص اس وقت سلام کرے، تو حاضرین پر اس کے سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (325/5، ط: دار الفکر)
يكره السلام عند قراءة القرآن جهرا، وكذا عند مذاكرة العلم، وعند الأذان والإقامة، والصحيح أنه لا يرد في هذه المواضع أيضا، كذا في الغياثية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی