عنوان: عمرہ کی فضیلت(6397-No)

سوال: مفتی صاحب! صحیح احادیث سے عمرہ کے فضائل بیان فرما دیں۔

جواب: احادیث مبارکہ میں عمرہ کرنے کے بہت سے فضائل بیان کیے گئے ہیں، ذیل میں اس سے متعلق چند روایات ذکر کی جاتی ہیں:
۱) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ اپنے درمیان گناہوں کا کفارہ ہیں اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے"۔ (صحیح بخاری، حدیث نمبر:1773)
۲) حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: "حج اور عمرہ یکے بعد دیگرے کیا کرو، کیونکہ یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنا فقر اور گناہوں کو ایسے ہی مٹا دیتا ہے، جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے"۔ (سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر:2887)
۳) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، وہ اس سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور اگر اس سے بخشش طلب کریں تو انہیں بخش دیتا ہے"۔ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر: 8292)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 1773، ط: دار طوق النجاة)
عن أبي هريرة رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة.

سنن ابن ماجة: (رقم الحديث: 2887، ط: دار الرسالة العالمية)
عن عمر، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: "تابعوا بين الحج والعمرة، فإن المتابعة بينهما تنفي الفقر والذنوب، كما ينفي الكير خبث الحديد.

سنن ابن ماجة: (رقم الحديث: 8292، ط: دار الرسالة العالمية)
عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال:الحجاج والعمار، وفد الله إن دعوه أجابهم، وإن استغفروه غفر لهم.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1445 Jan 01, 2021
umrah k fazail

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.