سوال:
کیا کسی ایسی دیندار پارٹی کو ووٹ دینا صحیح ہے جو کھلے عام کرپٹ پارٹیز کو سپورٹ کرتی ہو ؟ اور ان کرپٹ پارٹیز کو اقتدار میں لانے کے لیے کوشیش بھی کرتی ہو، اِس صورت میں کیا ووٹر گناہ گار ہو گا ؟ یاد رہے وہ دیندار پارٹی ماضی میں بھی کرپٹ پارٹیز کی معاون رہی ہے۔ جزاک اللہ
جواب: واضح رہے کہ ووٹ دیتے ہوئے اس بات کا مکمل اطمئنان کرلینا چاہیے کہ ایسے شخص کو منتخب کیاجائے جو امانت دار اور دیندار ہو یا کم از کم وہ ملک وملت کے لیے مفید ہو، تاہم جہاں کہیں پارٹی کی بنیاد پر الیکشن ہو تو اس میں شخصیت کے مقا بلہ میں جماعتی منشور کو مد نظر رکھنا زیادہ منا سب ہے۔تاہم اپنے دینی منشور پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی دوسری جماعت سے مشروط سیاسی تعاون کی گنجائش ہے، البتہ کرپشن میں تعاون کسی صورت جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی