سوال:
دفتر میں نماز کے لیے کوئی جگہ مخصوص نہیں ہے، کیا دفتر میں جگہ کی کمی کے باعث کرسی پر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب: واضح رہے کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا نماز کے شرائط میں سے ہے، بلا عذر شرعی زمین یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نماز ادا نہیں ہوگی، اور نماز پڑھنے کے لئے کسی مخصوص جگہ کا ہونا شرط نہیں ہے، نماز کسی بھی پاک جگہ پر ادا کی جا سکتی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بلا عذر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (69/1)
ومنہا القیام وہو فرض في صلاۃ الفرض والوتر۔
و فیھا ایضا: (111/1)
ولا یجوز أن یوتر قاعدًا مع القدرۃ علی القیام۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی