عنوان: اشراق اور چاشت کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے؟(6478-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اشراق کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے اور چاشت کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟

جواب: جب سورج کی کرنیں واضح ہو جائیں، یعنی سورج ایک نیزہ بلند ہو جائے تو اشراق کا وقت شروع ہوجاتا ہے، اس کا اندازہ بعض حضرات نے طلوع آفتاب سے دس بارہ منٹ بعد کا لگایا ہے اور یہ وقت نصف النہار یعنی زوال تک رہتا ہے، البتہ اشراق کی نماز شروع وقت میں پڑھنا افضل ہے، اور چاشت کی نماز کا بہتر وقت دن کا ایک چوتھائی (1/4) حصہ گزرنے کے بعد ہے، یعنی سورج طلوع ہونےکےبعد سے اس کے غروب ہونے تک کے دورانیہ کو اگر چار حصوں میں تقسیم کیا جائے تو پہلا چوتھائی حصہ گزرنےکے بعد چاشت کی نماز کا افضل وقت ہوگا اور اس نماز کا وقت بھی نصف النہار یعنی زوال تک باقی رہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاۃ المفاتیح: (24/2)
قال الطیبي: أي ثم صلی بعد أن ترتفع الشمس قدر رمح حتی یخرج وقت الکراہۃ، وہٰذہ الصلاۃ تسمی صلاۃ الإشراق۔”

إعلاء السنن: (30/7)
“قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر ربع النھار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․”

رد المحتار: (248/1)
ما دامت العین لا تحار فیہا فہي في حکم الشروق۔


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 7249 Jan 12, 2021
Ishraq aur Chasht ka waqt kab tak rehta hay, chasht ka akhri waqt, ishraq ka akhri waqt, namaz ka akhri waqt, namaz ka waqt, kab tak hay, Till what time Ishraq and Chasht prayer can be offered, end time of ishraq, end time of chasht, end time of prayers,

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.