عنوان:
عورت کا محرم کے سامنے کیا ستر ہے؟ اور کیا بھائی اور باپ کے سامنے عورت دودھ پلا سکتی ہے؟(6480-No)
سوال:
عورت کا اپنے محرم مرد سے کم از کم ستر کتنا ہے؟ نیز کیا عورت اپنے باپ یا بھائی کے سامنے اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟
جواب: محرم مرد کے سامنے عورت کا سر، سینہ، پستان، پنڈلی اور باہوں کے علاوہ باقی سارا بدن ستر میں داخل ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت ان اعضاء کو محرم مرد کے سامنے قصداً کھول کر رہے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر ان اعضاء میں سے اگر کوئی عضو محرم کے سامنے کھل جائے تو اس سے عورت گناہگار نہیں ہوگی، اور اگر ان اعضاء کے کھولنے کی وجہ سے فتنہ کا اندیشہ ہو تو پھر عورت کے لیے ان اعضاء کا کھولنا بھی جائز نہیں ہے۔
نیز عورت کا اپنے بھائی یا باپ کے سامنے اپنے بچے کو دودھ پلانا شرعاً جائز ہے، لیکن چونکہ یہ حیا اور ادب کے خلاف ہے، اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الصلاة، مطلب في ستر العورة، 405/1)
إن الصدر وما قابلہ من الخلف لیس من العورة وأن الثدی أیضا غیر عورة وسیأتی فی الحظر والإباحة أنہ یجوز أن ینظر من أمة غیرہ ما ینظر من محرمہ، ولا شبہة أنہ یجوز النظر إلی صدر محرمہ وثدیہا، فلا یکون عورة منہا ولا من الأمة۔
و فیہ ایضاً: (کتاب الحظر و الإباحة، فصل في النظر و المسّ، 367/6)
ومن محرمہ ۔۔۔ إلی الرأس والوجہ، والصدر والساق والعضدین أمن شہوتہ وشہوتہا أیضًا- وإلا لا-
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Aurat ka mahram kay samnay kia satar hay aur kia bhai aur baap kay samnay aurat doodh pila sakti hay, Satar of women, abbu, bhae, samne, satr, doodh pilana, ,
What is the satar of woman infront of mahram and can a woman feed milk infront of brother and father, mother feed infront of, breast feed infront of, maharim, mehram, women feeding milk in front of, how much body a woman should cover infront of her mahram, awrah of women in front of her mahram, dress code of women in front of their mahram relatives, what can you wear in front of mahram