عنوان:
ایڈوانس کی رقم استعمال کرنا(6482-No)
سوال:
حضرت ! گھر اور دکان کی ایڈوانس کی رقم مالک گھر یا دکان کا مالک استعمال کر سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ایڈوانس کی رقم مالک مکان کے پاس امانت ہی ہونی چاہیئے، لیکن چونکہ کرایہ دار کی طرف سے عرف عام میں ان پیسوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس لئے قرضہ شمار ہوگا، لہذا یہ رقم گھر یا دکان کا مالک استعمال کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح المجلۃ: (ص: 61)
لایجوز لأحد أن یتصرف في ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ منہ أوولایۃ علیہ وان فعل کان ضامنا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Advance ki raqam istimaal karna, istimal, kerna, raqm, advance, paise,
Using the payment received in advance, protection money, security deposit, advance payment, customer advance payments, i used the payment which i received in advance